پاکستان اور چین نے ایسا کام شروع کردیا کہ بھارت کی نیندیں اڑ جائیں
نوشہرہ.. شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام پاکستان اور چین کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ تربیتی مشقوں کی افتتاحی تقریب آج (جمعرات کو) منعقد ہوئی۔انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں نوشہری کی تحصیل پبی میں جاری ہیں۔مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔علاقے کا محاصرہ، کلیئرنس اور کلوز کوارٹرز بیٹل مشقوں میں شامل ہیں۔مشقوں میں پیپلزلبریشن آرمی چین اور پاک فوج کے جوان شامل ہیں۔