vni.global
Viral News International

پاکستانی نوجوانوں کو فحش ویب سائٹ کا عادی بناکر توہین رسالت پر مبنی ویب سائٹ کا لنک بھیجنے کا انکشاف

بچوں کو انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچائیں، ذمہ دار مسلمان بنائیں

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی پی ٹی آے کی رپورٹ میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فحش ویب سائٹ پر منتقل کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو پہلے فحش ویب سائٹ کے لنک سینڈ کرکے ان ویب سائٹ کا عادی بنایا جاتا ہے جن کی تعداد 11387000ہے اور اس کے بعد فحش ویب سائٹ  کو زیادہ وزٹ کرنے والے افراد کو لنک سینڈ کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر توہین رسالت کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر منتقل کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق ایسے پاکستانیوں کی تعدا د4 لاکھ ہےجن کو یہ ویب سائٹ لنک بھیجے جارہے ہیں ۔ایسے میں ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کے اس فتنہ سے بچایا جائے اس سلسلے میں آج 16رمضان بروز جمعہ مبارک انٹرنیٹ پر توہین رسالت پر مبنی مواد کیخلاف چلائی گئی اس مہم میں حصہ لیں اور کم از کم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں کوئی انٹرنیٹ کا غلط استعمال تو نہیں کررہا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.