ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت،کراچی پولیس نے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنا شروع کردیے
کراچی میں پولیس نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونےکی صورت میں صرف انتباہ کرکے چھوڑ دیا جائےگا ۔اے آئی جی آپریشنز نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیزکو خط کےذریعے آگاہ کردیا ہے۔ادھرسکھر میں گذشتہ روز ویکسین کارڈ نہ ہونے پرگرفتارکیےگئے 91 افراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، تمام افرادکو ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ ان افراد کو مارکیٹ ، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گيا تھا ، ان کے خلاف 16 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔