vni.global
Viral News International

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.