وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے، عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔