vni.global
Viral News International

وزیراعظم کے چینی کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے بعد قیمت کم ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کے چینی کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں کمی آگئی۔

کراچی میں ایک کلو چینی کی ایکس مِل قیمت 100 روپے اور ہول سیل بازار میں 105 روپے کلو ہوگئی۔

لاہور کی اکبر منڈی میں چینی 105 روپے سے 110 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ  کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کی کمی ہوئی ہے اور  فی کلو قیمت 160 روپے سے کم ہو کر 140 روپے ہوگئی۔

بنوں، مردان، نوشہرہ اور پشاور سمیت مختلف اضلاع میں عوام کو چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ مختلف شہروں میں چینی 140 سے 160 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی تھی جس کے بعد گزشتہ دنوں وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ چینی کا جتنا بھی ذخیرہ موجود ہے اسے مارکیٹ میں لایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.