vni.global
Viral News International

نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں ،شیخ رشید

حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے جو قائم نہیں رہ سکتی ,ادارے بےخبر نہیں باخبر ہیں۔

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں۔

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے جو قائم نہیں رہ سکتی۔ نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں۔ ادارے بےخبر نہیں باخبر ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا ہے جہاں پانی نہ ملے۔ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا یہ حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی۔یہ اداروں سے ایک سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ تاریخ تک گرفتار اورہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت میں تھانہ اٹک اورتھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.