vni.global
Viral News International

نگران وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی یونٹس کے بجائے نقد رقم فراہم کی جائیگی

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس میں حج پالیسی 2024 پر تین رکنی وزارتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں پالیسی کی منظوری دے دی گئی،،سرکاری اور نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ سپانسر شپ کوٹہ سعودی عرب حکومت کو واپس کردیا جائے گا،،نئی حج پالیسی کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچے بھی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے
ریونیو ڈویژن کی سمری پر بینکوں کے ونڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ون ٹائم ٹیکس بینکوں کی 2021 اور 2022 کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ ٹرانزیکشنز پر عائد کیا جائے گاسرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔۔۔

نگران وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق بجلی کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو مفت یونٹس کی فراہمی کے بجائے نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے آن لائن ویزا فہرست میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹی سی پی کو پیپرا رولز سے استثناء اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ 2023 -24 کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ای سی ایل میں ناموں کے اندراج اور اخراج سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات بھی منظور کر لی گئیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.