نواز شریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرزکی اجازت پر ہی واپس آئیں گے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ نواز شریف پنجاب حکومت کی سفارش پر عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، شہبازشریف کے خلاف روز بیان دینا حکمرانوں کے بوکھلانےکا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بیان حلفی پرکارروائی کاکہنا،نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ایف آئی اےکی ناکامیوں کا اعتراف ہے، اٹارنی جنرل کو آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی چوروں کے خلاف کارروائی کاحکم دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن،منی لانڈرنگ اور عوام پرمہنگائی کا ظلم کرنے والوں کےخلاف کارروائی کاحکم دیں۔