vni.global
Viral News International

مہنگائی کا نیاجھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو مہنگائی کا نیا جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

 نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب کم اور چوری بڑھے گی۔

قبل ازیں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا  کہ  ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔

 ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نےکہا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانےکے لیے درخواست لے آئیں گے۔

چیئرمین نیپرا  توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔

 پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی گردشی قرض میں کمی نہیں آئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور ڈویژن حکام پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو کیوں ملے، عوام کوبوجھ تلے دبا دیا، بجلی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں، ہم صارفین کے حقوق کے بھی محافظ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.