vni.global
Viral News International

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے  ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ جمعہ کو مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لگی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو  مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکتوں اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں ہمارے حکام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.