vni.global
Viral News International

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا

پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا، آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.