vni.global
Viral News International

موسم کی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان

موسم کی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیاہے۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروسز اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے سرکاری ادارے کھلے رہیں گےتاہم ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہےگا۔

اس کے علاوہ جامعہ کراچی نےآج ہونےوالےتمام امتحانات  بھی منسوخ کردیے ہیں۔

ناظم امتحانات ڈاکٹرظفر کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا جبکہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بندرکھنےکا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج کراچی تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہے گا— فوٹو: ٹوئٹر
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.