vni.global
Viral News International

موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویز

وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما تعطیلات دسمبر میں کرنے کے بجائے آگے بڑھا کر جنوری میں کرنے کی تجویز دی ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چھٹیوں سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن متاثر ہو سکتی ہے۔

شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غورہو گا کیونکہ وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔

آج شام ساڑھے 5 بجے ہونے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع وزارت تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس طویل ہونے کی صورت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس کل منتقل ہو سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.