منڈی بہاؤ الدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری،شہر سفید چادر سے ڈھک گیا

منڈی بہاؤ الدین میں تاریخ کی سب سے شدید ژالہ باری سے شہر سفید چادر سے ڈھک گیا شہری تشویش میں مبتلا ۔
موسم نے رنگ بدلا تو آسمان سے پانی کے بجائے برف کے ٹکڑے برسنے لگے شدید ژالہ باری نے منڈی بہاالدین جیسے کسانوں کے شہر کو بھی سفید چادر سے ڈھک دیا۔ یہ نظارہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے کہ مغربی ممالک جیسا منظر پیش کرنے لگے۔ ایسے میں جہاں یہ نظارے دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوئے وہیں کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
منڈی بہاوالدین تاریخ کی سب سے بڑی ژالہ باری
اللہ تعالی ہم سب پر اپنا کرم فرما-آمین pic.twitter.com/MTFwcQT1Z2
— Sajid Ahmed Khan Bhatti (@SajidBhattiPP67) March 21, 2023
منڈی بہاؤالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری سے گندم، مکئی، چنا، آلو اور مونگ پھلی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے منڈی بہاالدین میں پہلی مرتبہ اتنی ژالہ باری دیکھی ہے جس نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
منڈی بہاوالدین pic.twitter.com/DVSo0IqX3v
— ⚔patriotic 🇵🇰 🇿🇦 (@YataganRao) March 21, 2023