ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا، شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے نیچے نہیں آیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں 4 سے 12 گھنٹوں کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
حیدرآباد میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں اور امتحان دینے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،کوئٹہ میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ پشین کےعلاقے خانوزئی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر کوئٹہ ژوب شاہراہ بلاک کردی۔
ادھر پنجگور میں بجلی کی سپلائی پانچویں روزبھی معطل ہے۔