vni.global
Viral News International

ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم ’نیوٹرل‘ ہیں,تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی: عمران خان

آزادی کی تحریک شروع ہو چکی ہے، قوم تیار ی کرے ہفتے کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔

شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بے شک آپ نیوٹرل رہیں لیکن لوگ جانتے ہیں پاور آپ کے پاس ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کو جہاں لیکر جا رہا ہے، لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، تاریخ اس کو معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خوف کو ختم کیے بغیر کوئی انسان بڑا آدمی نہیں بنا، جو قوم خوف کا بت توڑ دیتی ہے وہ عظیم قوم بنتی ہے، آزادی وہ ہے جب اپنی قوم کے مفادات کے لیے فیصلے کیے جائیں۔

فلسطین کے حوالے سے عمران خان نےکہا کہ  قائداعظم نے کہا تھا کہ جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہ ہو،  اسرائیل تسلیم نہیں کریں گے،ہمارا یہی نظریہ ہے کہ  جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہ ہو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم نےکہا کہ شہبازشریف نے یہاں آکر کہا تھا کہ اپنے کپڑے بیچ دوں گا، اب تو کپڑے بیچ دینے چاہئیں، آٹا ، پیٹرول ڈیزل اور بجلی مہنگی ہوئی ہے، اگر شہباز شریف سے عوام پوچھتے کہ امریکا کی غلامی کیوں کررہے ہیں اور شہبازشریف سچ بولتا تو بتاتا کہ اس کے خاندان کے پیسے باہر پڑے ہیں اس لیے خوف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرسوں تک خیبرپختونخوا میں ہوں، سب کو آزادی کی تحریک کے لیے تیارکر رہا ہوں ، تحریک تب تک چلےگی جب تک یہ حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی، ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو تمہارے لیے مشکلات پیدا کریں گے، قوم چاہتی ہے کہ وہ پارٹی اقتدار میں آئے جو ہمارے ووٹوں سے آئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.