ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی
گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا تھا

ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی۔
گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلان کے بعد ملک میں آج سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا تاہم منی چینجر 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے۔
خیال رہے کہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے ہوگئی۔