مریم نواز کے انٹرویو کی غیر نشرکردہ ویڈیو لیک

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کا غیر نشر شدہ حصہ افشا ہوگیا۔
گزشتہ دنوں مریم نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس کے دو کلپس وائرل ہوگئے جو حذف کردیے گئے تھے اور نشر نہیں کیے گئے۔
Leaked clip of Maryam Nawaz's interview with Mansoor Ali Khan reveals her lack of ability to answer tough questions. Instead, she resorts to requesting the clip to be cut. pic.twitter.com/qEkNtjHuPg
— Syed Ali Abbas Gardezi (@aligardezi_9) April 10, 2023
ان کلپس میں اینکر منصور علی خان نے مریم نواز سے توشہ خانہ سے گاڑی کا تحفہ لینے کے بارے میں سوالات کیے جس پر مریم گڑبڑا گئیں۔
انہوں نے لاجواب ہوکر انٹرویو کے وہ حصہ کٹ کرنے اور نشر نہ کرنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں وہ حصے نشر نہیں کیے گئے۔
مریم نواز ان حصوں کو نشر نہ کرنے کا حکم دے کر مطمئن ہوگئیں لیکن اب کئی روز بعد وہ حصے کسی طرح لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔
مریم نواز سے پوچھا گیا کہ توشہ خانے سے گاڑی لینے کی اجازت نہیں لیکن نواز شریف نے 1990 کے عشرے میں سعودی شہزادے سے تحفے میں لی گئی مرسیڈیز گاڑی 2008 میں حاصل کی۔
Part 2 – Leaked clip of Maryam Nawaz from an interview. Just brilliant! She is the chief organiser and wants to run this country. pic.twitter.com/OACuNtpcyj
— Adeel Raja (@adeelraja) April 10, 2023
اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ قانونی طور پر توشہ خانے سے پیسے دے کر تحفہ خریدا جاسکتا ہے، اس کی ممانعت نہیں۔
اینکر نے مریم کو ٹوکا کہ قواعد کے مطابق گاڑی لینے کی اجازت نہیں تھی جس پر مریم نواز بولیں اس کو کاٹیں۔ یعنی اس ویڈیو کو بند کرو۔
اسی طرح مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے امارات کے شاہی خاندان سے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی تو مریم نواز نے کسی بی ایم ڈبلیو کار کی ملکیت سے صاف انکار کردیا۔ تاہم جب اینکر نے مریم نواز کو ثبوت دکھائے تو وہ ہکا بکا رہ گئیں۔ اور انہوں نے پھر ویڈیو بند کرنے کا حکم دے دیا۔