vni.global
Viral News International

مراد سعید کی بنی گالہ میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

مراد سعید نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا جذبہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ مراد سعید بنی گالہ میں موجود کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار  رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا جذبہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ایک شاٹ پر زوردار ہٹ لگائی جیسے وہ پارلیمنٹ کے اندر  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف لگایا کرتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.