vni.global
Viral News International

لاہور ہائی کورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کو فوری روکنے کا حکم دے دیا.

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے کوئی احکامات نہیں آتے اس وقت تک زمان پارک آپریشن روک دیا جائے۔

قبل ازیں ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

 عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں عمران خان کا دفاع نہیں کر رہا لیکن جو زمان پارک کے باہر ہو رہا ہے وہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جنگی زون بن چکا ہے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد پولیس کی طرف سے آپریشن لیڈ کر رہا ہے ہم اسے بلا لیتے ہیں، اس معاملے کو کسی طرح ٹھیک بھی تو کرنا ہے، اگر اسلام آباد پولیس کے افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ہم انکے وارنٹ جاری کریں گے۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے آپریشن کی سربراہی کرنے والے افسر ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کو فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.