vni.global
Viral News International

لاہور میں اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ بازیاب

عشا ذوالفقار کو پاکپتن سے بازیاب کرایا گیا ہے جس کے بعد پولیس بچی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی

لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ عشا ذوالفقار کو پاکپتن سے بازیاب کرایا گیا ہے جس کے بعد پولیس بچی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے آئی جی پنجاب کو بازیابی کی رپورٹ پیش کر دی جبکہ سی سی پی او لاہور نے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

پولیس نے اغواکاری میں ملوث ملزمان عابد او الیاس کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی ابھی اس وقت تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہے اور لاہور لائی جارہی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو رات 10 بجے تک بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر رات دس بجے تک بچی بازیاب نہ ہوئی تو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او عہدے سے ہٹا دیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق عشا ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کلاس کا امتحان دے کر گھر آ رہی تھی کہ گھر کے راستے میں چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔

پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.