لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 516 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر ہے جس کی فضا آج بھی آلودہ ہے اور پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 174 ریکارڈہے۔
بات کی جائے پاکستان سے ہٹ کر تو بھارت سمیت کئی ممالک بھی فضا ئی آلودگی کی زد میں ہیں جس کے تحت دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے، ویتنام کا شہرہانوئی تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد198ریکارڈ جبکہ ہانوئی کی فضا میں یہ تعداد 185 ریکارڈ کی گئی ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جب کہ 301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔