قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف جیت پر دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کا جشن
پاکستان کی بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی شائقین نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔

دبئی میں قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں وہاں مقیم پاکستانی سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
پیرس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے شکرانے کے نوفل ادا گئے۔
پیرس میں 3 مقامات پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اجتماعی طور مل بیٹھ کر میچ دیکھا۔
اس کے علاوہ لندن میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی شائقین نے جشن منایا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر پاکستان شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔
جدہ میں مقیم پاکستانیوں کے گھروں میں خوشیاں منائی گئیں اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سُپر 12 مرحلے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔