vni.global
Viral News International

قائد کے مجسمے پر نئی عینک نصب، چوری سے متعلق ڈی سی نے بھی رپورٹ دیدی

وہاڑی: قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ کمشنر کو ارسال کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور کیمروں کی تعداد مزید بڑھا دی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب کر دی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

دوسری جانب پولیس نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.