فیٹف میں پاکستانی موقف کی کامیابی پر وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعظم ہباز شریف کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف پرپاکستانی مؤقف کی کامیابی پرمبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوںگا۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان نے تمام 34 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فیٹف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، گرے لسٹ سے اخراج کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔
برلن میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے کی تھی۔