vni.global
Viral News International

غیرقانونی طریقے سے اٹلی جانیوالی کشتی ڈوب گئی، پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک

ترکی سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر  میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58  افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ترک شہر ازمیر سے اٹلی جاتے ہوئے گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر تباہ ہوئی اور اس کا ملبہ آج اٹلی کے ساحل پر پہنچا۔

اٹلی کے حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 58 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ہلاک غیرقانونی مہاجرین کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کی لاشیں تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچیں، کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 81 کو بچا لیا گیا ہے اور باقی کی تلاش کیلئے سمندر میں آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 22 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.