vni.global
Viral News International

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر عائد اعتراضات ختم

لاہور : لاہور ہائی کورٹ  نے  اسلام آباد میں درج پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے معاملے پرعمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر عائد اعتراضات ختم کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں  عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کررہاہے ، عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیا گیا ہےکہ درخواستیں دوبارہ دائر کی گئی ہیں ، عمران خان انہی کیسز میں ضمانت لینے اسلام آباد گئے، 40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑے رہے ۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا، اسلام آباد میں عمران خان پر دو نئے مقدمے درج کر دیے گئے ، جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد فی الحال نہیں جا سکتے، عمران خان  سابق وزیر اعظم ہیں اور انہیں سیکیورٹی تھریٹس ہیں ، عمران خان کے  پاس کوئی سیکیورٹی نہیں ہے ۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے  کہا کہ پانچ حفاظتی ضمانتوں میں مزید ٹائم دینے کی استدعا کرتے ہیں،  ہم نے پہلے سے لی گئی ضمانت میں توسیع مانگی ہے ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ میرے مطابق ایسا کوئی قانون موجود نہیں ، جس پر سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہاکہ عمران خان کا کنڈکٹ سامنے ہیں ان پر کیسز ہوتے جا رہے ہیں اور ہم سامنا کرتے جا رہے ہیں ۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کر تے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی ۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور اظہر صدیق نے دائر کی، عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کی ۔ عمران خان نے تھانہ رمنا اور کھنا میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.