vni.global
Viral News International

عمران خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق دیگر 2 پینلز کے امیدواروں نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستبردار ہونے والے ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ اور دوسرے کی نیک محمد کررہے تھے۔

اعلامیے کے مطابق نٹراپارٹی انتخابات میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین اور اسدعمر مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.