شمالی کوریا کا ایک ہی روز میں 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا نے اتوار کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے اتوار کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کا ایک وقت میں اتنی بڑی میں تعداد میں میزائلوں کا یہ پہلا تجربہ ہے۔
جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب کیا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ 8 میزائلوں نے 25 سے 90 کلومیٹر کی بلندی پر 110 سے 670 کلومیٹر کے درمیان فاصلہ طے کیا۔
امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائلوں کے تجربے سے کوئی فوری خطرہ نہیں جبکہ دوسری جانب جاپان کے وزیردفاع نے شمالی کوریا کے تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائلوں کے تجربے کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اس سال شمالی کوریا کی جانب سے 17 میزائل کے تجربے کیے جاچکے ہیں۔