vni.global
Viral News International

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

علاقے کا گھیراؤ کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری,آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر سکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد علی شہید  ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کا گھیراؤ کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.