شاہین کی گیند پر حارث کا بلا دو ٹکڑے ہو گیا، ویڈیو وائرل

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پشاور زلمی کے خلاف پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا بلا دو ٹکرے ہو گئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز نے زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پشاور کی بیٹنگ جاری ہے۔
پشاور زلمی نے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اننگز کا پہلا اوور کرایا گیا جس کا سامنا پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند کو محمد حارث نے دفاعی انداز سے روکا لیکن اسی دوران ان کا بیٹ دو ٹکرے ہو گیا۔
cant be happy because of haris but cant be sad because of shaheen, what is this crisis pic.twitter.com/lwpZj8KVCG
— willy wonka (@iamthakk) February 26, 2023
محمد حارث نے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ساتھیوں سے دوسرا بلا منگوایا لیکن شاہین شاہ آفریدی کی شاندار یارکر نے ان کی آف اسٹمپ کی وکٹ اکھاڑ دی۔