vni.global
Viral News International

سیکرٹری داخلہ اور پنجاب پولیس آفسر کی مبینہ ٹیلی فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی

پی ٹی آئی کے حکومت مخالف احتجاج میں پولیس کو شہریوں پر فائرنگ کی مبینہ اجازت

اسلام آباد(وی این آئی)پی ٹی آئی کے حکومت مخالف آزادی مارچ میں دو چار شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے سے متعلق سیکرٹری داخلہ پنجاب کی مبینہ ٹیلی فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،بعض حلقے اس آڈیو کو درست جبکہ بعض اسے جعلی قرار دے رہے ہیں وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ایک پولیس افسر کو ٹیلی فون پر ہدایات دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ دوبارہ احتجاج پر نکلیں گے جیسے کے مالک نے کہا ان کے بندوں کے پاس بھی پسٹل وغیرہ ہیں۔ اب اس صورتحال سے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے یہ پولیس جانتی ہے ہم آپ کو لکھ کر نہیں بتا سکتے ۔مبینہ کال میں کہا جاتا ہے کہ آپ پولیس آفیسرکس چیز کے ہیں اگر پہلے ہی دن ایک دو لاشیں گرادیتے اور معاملہ انہیں کے کھاتے میں ہی ڈال دیتے تو یہ کبھی بھی احتجاج کیلئے نہ نکلتے عوام کا غم و غصہ ان پر ہی ہوتا۔ مبینہ آڈیو میں پولیس افسر جواب میں یقین دلاتا ہے کہ وہ آئندہ اس بات کا خیال رکھے گا اور جو نئے پولیس اہلکار آپ کی طرف سے دئیے گئے ہیں انہیں خصوصی طور پر بریف کرنے کا یقین دلاتا ہے ۔ پولیس افسر کہتا ہے کہ آپ فکر نہ کریں جیسا آپ نے کہا ویسا ہی ہوگا اس پر جوابا ً کہا جاتا ہے کہ ہم فکر مند نہیں آگے جواب دے ہیں۔پہلے رانا صاحب کا نام لیا گیا پھر کہا گیا کہ منسٹر صاحب نے جو بندے آپ کو دئیے ہیں انہیں اپوائنٹ کریں اور دو پانچ لاشیں گرتی ہیں گرادیں کوئی مسئلہ نہیں اس پر پولیس افسر کہتا ہے کہ پہلے بھی دیکھا اور آئندہ بھی آپ کی ہدایت کے مطابق معاملے کو کنٹرول کرینگے۔جس پر ہدایت دی جاتی ہے کہ پنجاب میں مکمل پولیس اقدامات تمہاری پاس ہونگے تمام اقدمات کیمرے سے ہٹ کر کئے جائیں۔اس پر پولس افسر جوابا ًکہتا ہے کہ آپ مطمین رہیں۔مزید ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ نے جو اپنے سولین اہلکاررکھیں ہیں انہیں کہیں کہ وہ میڈیا یا کیمرے کو دیکھے تو انہیں گھیر کر دور لے جائے تاکہ وہ آپ کی کارروائیوں کو نظر بند نہ کرسکے۔ ان کے اپنے بندے بھی اپنے کیمروں سے کوریج کررہے ہوتے ہیں ان کو گھیر کر اپنی کاروائی کریں۔مبینہ فون کال آ ڈیو کے آخر میں پولیس افسر کو تمام رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق یہ آڈیو کا ل کی ریکارڈنگ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے اس مبینہ آڈیو کو بعض حلقے درست جبکہ بعض غلط قرار دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.