سیکرٹری خزانہ کو بجٹ سے قبل عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
شہباز شریف نے حامد یعقوب کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امداد اللہ بوسال سپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔