vni.global
Viral News International

سکیورٹی فورسز کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے

سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیال اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

کارروائی میں بڑی مقدار میں گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے، جانی خیل میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم دہرایا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.