vni.global
Viral News International

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی

تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا,لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی اور لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے شوہر ظہیر احمد کے خلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے کہا کہ دعا کے بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغواء کا مقدمہ نہیں بنتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.