vni.global
Viral News International

سندھ بھر میں آج اسکول اور جامعات بند رکھنےکا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بندکرنےکا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر آج  تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

وزیرجامعات اسماعیل راہو کا بھی کہنا ہے کہ  موسم کی صورت حال کے پیش نظرسندھ بھر کی جامعات میں آج  تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل ہی آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث  پرائیوٹ اسکول اورکالج کل بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.