vni.global
Viral News International

سفید شیرکی ہلاکت: ڈائریکٹرکراچی زُوکو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سفید شیرکے مرنےکے بعد ڈائریکٹرکراچی زُو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میٹروپولیٹن کمشنرافضل زیدی نےخالد ہاشمی کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ان کی جگہ منصور قاضی کو کراچی چڑیا گھر کے سینیئر ڈائریکٹر کا چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ منصور قاضی کی تعیناتی عارضی طور پر کی گئی ہے، منصور قاضی اس سے قبل بھی سینیئر ڈائریکٹر کراچی زو تعینات رہ چکے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ کراچی چڑیا گھرمیں شیر کے مرنےکا واقعہ افسوس ناک ہے ، شیر 10 روز سے بیمار تھا،چڑیاگھر میں کچھ مافیاز  سرگرم ہیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہو گیا تھا، اس سے قبل شیرکےلاغرپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شیر نمونیا کا شکار تھا اور نہایت کمزور ہونےکے باعث دوران علاج مرگیا۔ نایاب نسل کے اس سفید شیرکو افریقا سے 2012 میں درآمدکیا گیا تھا، شیرکو اُس وقت ایک کروڑ روپےکی خطیر رقم ادا کرکےلایا گیا تھا، شیرکی عمر 14 سے 15 سال تھی۔

واضح رہےکہ چند روز قبل کراچی زو میں جانوروں کو کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے کئی ماہ سے بقایہ جات ادا نہ ہونےکی وجہ سے جانوروں کا کھانا فراہم کرنا بندکر دیا تھا، جس کے باعث تین روز تک چڑیا گھرکے جانوروں نےکچھ نہیں کھایا اورگزشتہ روز ہی خوراک کی فراہمی کے معاملات طے پائے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.