زرعی ترقیاتی بینک کے پنشنرز کا اپنے مطالبات کےحق میں کفن پوش دھرنے کا اعلان

اسلام آباد :(وی این آئی) زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کے پنشنرز نے اپنے مطالبات کے حق کیلئے پیر 13مارچ کو زیروپوائنٹ اسلام آباد میں کفن پوش دھرنے کا اعلان کیا ہے ۔
بینک پنشنرز کے اس دھرنے میں ملک بھر سے ریٹائرڈ ملازمین شرکت کریں گے جس کیلئے باقاعدہ ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے
ملازمین کے مطالبات کے مطابق بینک ملازمین کی پنشن کا خاتمہ ورکر کش پالیسی ہے ۔انہیں بھی دوسرے ریٹائرڈ ملازمین کی طرح سروس رول 1961کے تحت پنشن دی جائے اور ہر سال اس میں اضافہ کیا جائے ۔
بینک پنشنرز نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں انشورنس کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اس پر عمل کیا جائے ۔