رونالڈو کیخلاف ماڈل کے ساتھ جنسی زیادتی کی درخواست خارج
کرسٹیانو رونالڈو نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی تھی

امریکی جج نے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست خارج کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبالر کے خلاف درخواست نیواڈا کی ایک سابق ماڈل نے دائر کی تھی۔
سابقہ خاتون ماڈل کیتھرین مائیورگا نے الزام لگایا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔
تاہم کرسٹیانو رونالڈو نے خاتون ماڈل کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی تھی۔