راولپنڈی: پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے گاوں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔
زخمی خواتین کو ریسکیو1122 کے اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو1122 زرائع کے مطابق جان بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50 سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں۔
تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔