vni.global
Viral News International

دہشت گردی سے جاں بحق چینی باشندوں کو ’’تمغہ پاکستان‘‘ دینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی باشندوں کو بعدازوفات اعزاز دینے کی منظوری دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تین چینی باشندوں کو تمغہ پاکستان تفویض کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ چینی باشندے 26 اپریل 2022ء کو کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ چینی اساتذہ جامعہ کراچی کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کراچی کے ڈائریکٹر ہوآنگ گیوپھنگ، دِنگ موفانگ اور چِن سائی کو اعزاز دیا گیا ہے۔ چینی باشندوں کو چین پاکستان دوستی کے لہے عظیم خدمات کے اعتراف پر اعزازات تفویض کیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.