vni.global
Viral News International

دعائیں رنگ لے آئیں، شعیب اور رضوان سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل کیلئے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے بتایا تھا کہ شعیب اور رضوان کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.