خیرپور: شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس سے مسلح افراد کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

بس میں سوار طلبہ کے مطابق خیرپور کے نزدیک رانی پور قومی شاہراہ پر 7 سے زائد مسلح ملزمان نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس کو روکا جس کے بعد ملزمان نے ایک طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر دیگر طالبات نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے جس نے ساتھیوں کےہمراہ یونیورسٹی کی بس کوروک کرطالبہ کےاغوا کی کوشش کی جس دوران مزاحمت پر 7 طالبات زخمی ہوئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی طالبات کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد طلبا اور طالبات نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔