vni.global
Viral News International

خیبر پختونخوا میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے ہڑتال کردی

پشاور: نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق  80 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار 200 روپے سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات  کا سامنا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دیں یا آٹے کی قیمت کم کریں لیکن جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی مذاکرات کیے گئے  جس پر نان بائی آج پشاور میں روٹی کی قیمت نہ بڑھنے کے خلاف تندور بند رکھیں گے۔

نان بائیوں  نے 120 گرام  روٹی کی قیمت 20  روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہےکہ اگر ضلعی انتظامیہ مذاکرات نہیں کرتی تو نہ کرے، ہم  مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے، پھر ہڑتال کی جائے گی اور روٹی نہیں ملے گی، تمام تندور بھی بند ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.