خواجہ آصف کا 2022 میں عام انتخابات کا عندیہ
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں عام انتخابات 2022 کے اوائل یا وسط میں ہو سکتے ہیں

نجی نیوز چینل کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجود حکومت کو نکالنا ہے تو تحریک عدم اعتماد سے نکالیں، کسی غیر آئینی طریقے سے ان کو نہیں نکالنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کو کسی اور طریقے سے نکالا تو اس سے آئین کی خلاف ورزی ہو گی اور یہ شہید بن جائیں گے۔