خاتون اول ثمینہ علوی کورونا سے متاثر ہو گئیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زوجہ خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں ، خاتون اول نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی

خاتون اول ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن الحمداللہ خیریت سے ہوں ۔
ٹویٹ کے اختتام پر خاتون اول ثمینہ علوی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ۔