vni.global
Viral News International

حکومت کی نئے کاروباری حضرات کو خوشخبری

وفاقی حکومت نے نئے کاروبار کرنے والوں کو این او سیز کے چکر سے آزادی دے دی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار  خسرو بختیار  نے  آسان فنانس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  اسکیم میں کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔

 وفاقی وزیرصنعت و پیداوار خسرو بختیار  نے کہا کہ  وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر لیا ہے، پالیسی کے تحت کاروباری حضرات کو  ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ ملے گا۔

خسرو بختیار کے مطابق ایس ایم ای پالیسی میں چھوٹے کاروبارشامل  ہیں، اسکیم میں پیداواری سیکٹرکے لیے 10کروڑکے کاروبار پر  ٹرم اوورٹیکس کم کردیاگیا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایزکے لیے  پالیسی 5سال کی ہوگی جس کے لیے 30ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.