vni.global
Viral News International

حکومت نے گزشتہ ماہ کتنا قرضہ لیا؟ دستاویز سامنے آگئی

اسلام آباد: حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت نے جولائی سے نومبر تک 4 ارب 69 کروڑ90 لاکھ ڈالرکا غیر ملکی قرض لیا جس میں صرف نومبر میں 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کا غیرملکی قرض لیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ 5 ماہ میں غیرملکی کمرشل بینکوں سے ایک ارب 52 کروڑ 29 لاکھ ڈالرقرض لیا گیا جب کہ غیرملکی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 99 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ غیر ممالک سے ایک ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے جولائی 2018 سے اب تک 40 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا ہے جب کہ رواں مالی سال غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 14 ارب ڈالرسے زائد لگایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.