حکمران انتخابات سے فرار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، عمران خان
ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا ، سابق وزیر اعظم

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر انتخابات کے التوا کیلئے سکیورٹی فورسز کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم مسلح افواج کو عدلیہ اور قوم کے خلاف براہ راست کھڑا کردے گا۔
عمران خان نے کہا کہ آج عدلیہ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی اور ایک غیر آئینی بل پیش کیا گیا، یہ سب واضح کرتا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگنے کیلئے کوئی بھی راستہ اختیار کرسکتی ہے۔
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے۔
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کار بند ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا مگر اس سب کے باوجود انہیں انتخابات میں شکستِ فاش کی دھول چٹائیں گے، انشاء اللہ۔
Today complete law of the jungle prevails in Pak. PDM & handlers have a one point agenda – that is to go after PTI workers & leadership. It was decided preemptively to arrest Ali Amin Gandapur despite bails. But they will still be decimated in the elections InshaAllah. pic.twitter.com/PU3GILBnjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2023